پاکستانی خبریں

بھارت نے حملے کی غلطی کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے فضائی حملہ کرنے کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کوئی حماقت نہ کرے، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیت شاہ کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ حملے کی غلطی کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت یہ گیڈر بھپکیاں بند کرے، لداخ کے معاملے پر بھارتی میڈیا کیوں خاموش ہے، بھارت لداخ پر سرجیکل اسٹرائیک کیوں نہیں کرتا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے، بھارت میں اقلیتیں حکومت سے نالاں ہیں، بھارت میں معاشی حالات بگڑ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارت نے ظلم کی انتہا کی ہوئی ہے، بھارت افغانستان کے امن وعمل کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، امیت شاہ کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، بھارت اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا تھا کہ بھارت وہ مؤثر رد عمل یاد رکھےجو پچھلے سال بھارتی افواج کوموصول ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ پچھلےسال فروری میں ہماری صلاحیت اور عزم کا واضح مظاہرہ کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button