پاکستانی خبریں

چینی بحران میں ملوث افراد کی آگئی شامت، وزیر اعظم عمران نے اہم ہدایات جاری کردیں

وزیر اعظم عمران خان نے شوگر انڈسٹری کو ریگولیٹ کرنے کی سفارشات کی منظوری دے دی، چینی بحران میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت شوگر انکوائری رپورٹ سے متعلق اجلاس میں چینی بحران میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ سفارشات کے مطابق کیسز نیب اور ایف آئی اے کو بھجوائے جائیں گے، وزیر اعظم نے شوگر انڈسٹری کو ریگولیٹ کرنے کی سفارشات کی بھی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعظم نے اجلاس میں چینی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے میکنزم تیار کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر من و عن عمل کیا جائے گا، رپورٹ میں ذمہ دار قرار دیے جانے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ملک بھر کی تمام شوگر ملز کا فارنزک آڈٹ کیا جائے، غریب قوم سے ناجائز فائدہ اٹھانے والے احتساب سے نہیں بچ سکتے، چینی سمیت اشیائے ضروریہ کے شعبوں کی ریگولیشن کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button