پاکستانی خبریں

کورونا کی آڑمیں بھارتی فوج کشمیریوں کی لاشیں نامعلوم مقام پردفنانے میں مصروف، مشعال ملک کی اقوام متحدہ سے اپیل

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کوروناکی آڑمیں بھارتی فوج کشمیریوں کی لاشیں نامعلوم مقام پردفنارہی ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں کا قتل عام بند کرانے میں کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کو3سوزائددن گزرگئے، بھارت نہتے کشمیریوں پرظلم کی داستانیں رقم کررہاہے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں غائب کررہی ہے، کورونا کی آڑمیں بھارتی فوج کشمیریوں کی لاشیں نامعلوم مقام پردفنارہی ہے، لواحقین کوآخری رسومات بھی ادانہیں کرنےدی جاتیں۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کشمیرمیں انسانی حقوق کی شدیدخلاف ورزی کررہاہے، بھارت نےکشمیرمیں آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کا پلان بنارکھا ہے، بھارت کشمیر میں غیرکشمیری ہندوؤں کوڈومیسائل جاری کررہا ہے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت آرایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، آرایس ایس ایک دہشتگردتنظیم ہے، آر ایس ایس مسلم دشمن سوچ کے تحت بنائی گئی ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کاقتل عام بندکرانےمیں کرداراداکرے، یواین،عالمی برادری کی خاموشی خطےکوتباہی کی طرف دھکیل رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button