پاکستانی خبریں

علامہ اقبال ایکسپریس میں آتشزدگی، متعدد ریلوے ملازمین معطل

ڈی ایس لاہور نے علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگیوں میں آتشزدگی کے واقعہ پر ایکشن لیتے ہوئے چھ ریلوے ملازمین کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علامہ اقبال ایکسپریس کے خالی ریک میں تین کوچوں کو اچانک آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں دو کوچیز مکمل طور پر جبکہ ایک جزوی طور پر جل گی تھی۔

ابتدائی انکوائری رپورٹ پر ڈی ایس لاہور ڈویژن عامر نثار چودھری نے چھ ریلوے ملازمین کو معطل کردیا جس میں گارڈ انچارج شیخ ارشاد احمد ،ٹرین ڈرائیور عبدالمجید ،اسسٹنٹ ڈرائیور سید محمد شہباز، ٹرین ایس۔ ٹی ۔ای طارق محمود ،ای ایف و پاور وین واشنگ لائن لاہور محمد وسیم اور اسٹیشن ماسٹر سودھرا کوبرا رانا ذیشان شامل ہیں۔

ڈی ایس عامر نثار کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی کے دوران غفلت برتن والے ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔

Related Articles

Back to top button