پاکستانی خبریں

چین بھارت سرحدی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے: دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان چین بھارت سرحدی کشیدگی کا پر امن حل چاہتا ہے جب کہ امید ہے کہ بی جے پی کی شدت پسند سوچ سے علاقائی امن خطرے میں نہیں پڑے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہا کہ پاکستان چین بھارت سرحدی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے،انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں گنجان آباد اور جوہری طاقت کے حامل ملکوں کے درمیان حالیہ فوجی تناؤ باہمی تصفیے سے ختم ہو جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اس اہم معاملے پر مزید تبصرہ کرنے سے گریز کیا ،تاہم پس منظر میں گفتگو کرنے والے عہدیدار اس مسئلے پر کھل کر بات کر رہے تھے،ان کی گفتگو کا بنیادی نکتہ یہ تھا کہ نئی دہلی کی علاقائی عدم استحکام پیدا کرنے کی پالیسی چین کیساتھ حالیہ کشیدگی کی وجہ ہے۔

پاکستان اس کشیدگی کو دو ملکوں کے درمیان سرحدی معاملہ قرار دیتا ہے تاہم چین کے نزدیک بھارتی جارحیت کا ہدف سی پیک کا منصوبہ ہے۔

Related Articles

Back to top button