فیاض الحسن چوہان نے کیا شہباز شریف سے انوکھا سوال، سب حیران ہوگئے

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کی عدالت پیشی پر کہا کہ کیا آج عدالت میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ نہیں تھا؟

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی عدالت میں پیشی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کورونا کا بہانہ کرتے رہے ہیں۔ عدالت نے ان کی ضمانت منظور کی ہے اور ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی 17 جون تک ضمانت منظور ہوئی ہے لیکن آگے وہ کیا کریں گے کیونکہ تاریخ نے تو گزرنا ہے۔ عدالت میں پہلی پیشی پر ضمانت دی جاتی ہے لیکن عدالت دوسری پیشی پرمیرٹ کو دیکھے گی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف نے 14 روز قرنطینہ میں رہنے کے بعد بھی کمرے میں رہنے کو ترجیح دی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہباز شریف سے متعلق وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان قابل مذمت ہے۔فیاض الحسن چوہان شہباز شریف کے متعلق نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہرعمل کا ایک ردعمل ہوتا ہے اور اگر آپ نیب کو استعمال کریں گے تو ایسا ہی ہو گا۔ بڑی تعداد میں کارکن عدالت پہنچ گئے تھے ہم نے کارکنوں کو نہیں بلایا تھا تاہم یہ تو ٹریلر ہے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر خوشی ہے جبکہ شیخ رشید کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیں وہ ایسے بیانات دیتے رہتے ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں