پاکستانی خبریں

پیپلز پارٹی رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو میں کورونا وائرس کا شکار

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مولا بخش چانڈیو میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق مولا بخش چانڈیو، ان کے بیٹے، اہلیہ اور دیگر دو خواتین میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سینیٹر مولا بخش چانڈیو کے ترجمان نجیب ابڑو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی کی تشخیص کے بعد مولا بخش چانڈیو کو ان کے اہل خانہ سمیت گھر کے اندر ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں لاڑکانہ سے متنخب ہونے والے سندھ اسمبلی کے رکن اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما معظم علی عباسی کے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل انہوں ںے ٹیسٹ کروایا تھا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ اس سے قبل بھی سندھ کی صوبائی اسمبلی میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان وبا کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button