فواد چوہدری نے نواز شریف کی ٹیسٹ رپورٹ سے متعلق اہم بیان جاری کردیا، اہم تفصیلات آگئیں

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی صحت کے معاملے پر یاسمین راشد کو مس لیڈ کیا گیا ہے، نواز شریف کے پاکستان میں یوالے ٹیسٹ کی انکوائری ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا شروع دن سے یہی مؤقف تھا کہ نوازشریف کو باہر نہیں جاناچاہیے، دیکھنا یہ ہے کہ ٹیسٹ کی رپورٹس پر ڈاکٹرز نے کیا فیصلہ کیا ، سوال یہ اٹھتا ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ کی رپورٹس درست تھی یانہیں، اب یا تو پاکستان میں ٹیسٹ کی رپورٹس غلط ہیں یابرطانیہ میں ٹیسٹ کی.

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 30 سال نوازشریف،شہبازشریف نے حکومت کی ہے، پنجاب میں بیوروکریسی اور پولیس ان کے بھرتی کئے ہوئےہیں، پارٹی قیادت اپنے بچوں کو منتقل کرنے کو جمہوریت نہیں کہا جاسکتا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نوازشریف کی صحت کے معاملے پر یاسمین راشد کو مس لیڈ کیا گیا ہے، نوازشریف کے پاکستان میں یوالے ٹیسٹ کی انکوائری ہونی چاہیے۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا ، جس میں نوازشریف کے پاکستان میں ہونے والے ٹیسٹ کی تحقیقات کامطالبہ کیا تھا۔

خط میں کہا گیا تھا نوازشریف کی برطانیہ میں تصاویر سےحالت اچھی نظر آرہی ہے اور نوازشریف برطانیہ میں ٹیسٹ رپورٹس بھی حکومت کیساتھ شیئرنہیں کررہے ، تاثر پیدا ہوتا ہے برطانوی لیبارٹریز نے ان کی بیماری کی تصدیق نہیں کی۔

فوا د چوہدری کا کہنا تھا کہ خدشہ ہےپاکستان میں ریلیف کیلئےجعلی ٹیسٹ رپورٹس تیار کی گئیں ، لگتاہے حقائق مسخ کرکے ان کے بیرون ملک جانےکی راہ ہموار کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں