عوام کو پٹرولیم مصنوعات سے متعلق ملنے والا ہے بڑا ریلیف، عثمان بزدار کا اہم اعلان آگیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام کو پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ادارے عوام کو ریلیف دینے کیلئے مربوط انداز میں کام کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کوپہنچانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا متعلقہ ادارےو محکمےمنصوبہ بندی کرکےریلیف اقدامات یقینی بنائیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی سے دیگراشیا میں بھی ریلیف دیاجائے اور اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی کیلئے اقدامات کئے جائیں، متعلقہ ادارے عوام کوریلیف دینے کیلئےمربوط انداز میں کام کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کاہرقدم عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئےاُٹھ رہاہے، وزیراعظم کی قیادت میں عوام کوریلیف دینے کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔

یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید 7 روپے 6 پیسے کمی کا اعلان کیا، جس کے بعد نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی، وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 5پیسے اضافے کے ساتھ 80روپے 15 پیسے جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت گیارہ روپے 88 پیسے کمی کے بعد 35روپے 56 پیسے ہوگئی۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کم ہو کر 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں