قابض بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگردی جاری، 13 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

دنیا بھر میں رسوا ہونے والا مودی مقبوضہ وادی میں خون کی ہولی کھیلنے لگا۔ مودی کے پیروکاروں نے سفاکیت کی ساری حدیں پار کر دیں۔ نوجوانوں کو گولیوں سے چھلنی کرنا شروع کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کے دوران ایک ہی دن میں تیرہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

ضلع پونچھ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں میں دس کشمیری نوجوان سے جینے کا حق چھین لیا گیا جبکہ بھارتی درندہ صفت فورسز نے ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

جوانوں کی شہادت کے بعد وادی میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہو گئی ہے۔ جگہ جگہ احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین نے بھارتی فوجیوں کی جانب سے طاقت کا وحشیانہ استعمال بھی جاری ہے جس سے کم از کم دو سو افراد زخمی ہوئےہیں۔

حریت قیادت نے بھی نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بھارتی بربریت کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیانات میں مودی کو واضح پیغام دیا کہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دنیا کی کوئی طاقت دبا نہیں سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں