پاکستانی خبریں

پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 84 افراد کی میتیں ورثا کے حوالے کردیں

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 84 افراد کی شناخت کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تازہ صورتحال کے حوالے سے کہا حادثے میں 97افراد جاں بحق ہوئے ، جس میں سے تاحال 84 افراد کی شناخت ہوچکی ہے اور شناخت کے بعد 84 میتوں کو ورثا کےحوالے کردیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میتیں چھیپا اور9ایدھی سرد خانے میں موجود ہیں، ڈی این اے کے ذریعے 45لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ 2 ڈی این اے سیمپلز میچنگ کےلیےموجود ہیں۔

دوسری جانب ترجمان ایدھی کی جانب سے طیارہ حادثے کے شہدا کی فہرست جاری کردی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ابتک 40 افراد کو ایدھی سرد خانے میں شناخت کیاگیا، حادثے کی 15 خواتین اور 25مردوں کی شناخت کی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شناخت ہونے والوں میں34 افراد کراچی اور 6افراد کاتعلق پنجاب سے تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی جناح گارڈن میں رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 97 مسافر ہلاک جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ حادثے میں مقامی لوگوں کی اموات بھی ہوئیں جبکہ پانچ گھر مکمل تباہ ہوگئے۔

Related Articles

Back to top button