پاکستانی خبریں

اگر ماسک نہیں پہنا تو دفعہ188 کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، سخت آرڈرز جاری

وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو دفعہ188 کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ آج سے وفاقی دارالحکومت میں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے ڈاکٹرظفر مرزا کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ بھی کیا جس میں معاون خصوصی برائے صحت نے لکھا ہے کہ آج سے ماسک پہننا ہر عام وخاص کیلئے لازمی ہے۔ 

اسلام آباد بازار ویلفیئر ایسوسی ایشن نے خریداروں کیلئے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے ہیں اور صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ ماسک پہن کر خریداری کے لیے آئیں۔

ایس او پیز کے مطابق خاندان میں سے ایک فرد خریداری کے لیے آئے۔ بیمار افراد اور بچوں کو بازار میں لانے سے منع کیا گیا ہے۔ اسٹال لگانے والوں کو بھی ماسک پہنیں اور بغیر ماسک کسی خریدار کو سامان نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایس او پیز کے مطابق اسٹال ہولڈرز خریدار سے فاصلہ رکھ کر ڈیل کریں اور اپنی دکان کے اندر سینیٹائزر رکھیں۔ ایک وقت میں ایک خریدار کو ڈیل کیا جائے۔ کھانے پینے والے اسٹال ہولڈرز صرف پارسل سروس دے سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button