پاکستانی خبریں

کورونا سے برسرپیکار ملازمین کے لیے بلوچستان حکومت کا اہم پیکیج کا اعلان

بلوچستان حکومت نے فرائض ادائیگی میں جاں بحق ملازمین کوشہداکیٹیگری میں شامل کرنے اور ایسے ملازمین کے لواحقین کو شہدا پیکیج دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرصدارت کورونا اور ٹڈی دل روک تھام سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں فرائض ادائیگی میں جاں بحق ملازمین کوشہداکیٹیگری میں شامل کرنے اور ایسے ملازمین کے لواحقین کو شہدا پیکیج دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

شیخ زاید، فاطمہ جناح اسپتال اسٹاف اور سیکیورٹی کیلئے مراعات کااعلان بھی کیا، ڈاکٹرز،اسٹاف،سیکیورٹی اہلکاروں کوایک تا3بنیادی تنخواہیں دی جائیں گی، اضافی بنیادی تنخواہوں کی ادائیگی یکم مارچ2020سےلاگو ہوگی، محکمہ صحت ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کی تفصیلات محکمہ خزانہ کوفراہم کرے گا۔

اجلاس میں سرکاری اسپتالوں میں اسمارٹ اوپی ڈی کےآغازکافیصلہ کیا گیا اور بریفنگ میں کہا کہ کوروناسےصحتیاب افرادسےرضاکارانہ طورپربلڈپلازمہ حاصل کیا جائے گا، صحتیاب ہونےوالوں کے تناسب میں اضافہ ہورہا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کورناوائرس روز مرہ کی زندگی کاحصہ بنتاجارہاہے، احتیاطی تدابیر پر عملدرآمدہی کوروناسےبچنےکاواحد طریقہ ہے، صوبہ میں ملیریا کنٹرول پروگرام پرمؤثرعملدرآمدکو یقینی بنایاجائے۔

خیال رہے بلوچستان میں24گھنٹےکےدوران کوروناکے159نئےکیسزرپورٹ ہوئے ، جس کے بعد صوبے میں کورونا کیسزکی تعداد4087ہوگئی جبکہ کورونا سے جاں بحق افرادکی تعداد 46تک پہنچ گئی ہے اور کورونا میں مبتلا1400 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button