پاکستانی خبریں

کورونا وبا کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

لاہور میں کورونا سے متعلق دیتے ہوئے وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ کورونا وبا کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ اسپتالوں میں مریضوں کو بیڈ کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا، فوراً بیڈ ملے گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ریسکیو 1122 کو ایپ کے ذریعے خالی بیڈ والے اسپتال کا بتایا جائیگا۔ گھر میں موجود کورونا مثبت مریض کی طبعیت بگڑے تو ریسکیو سے رابطہ کریں۔ جنہیں کورونا کاخدشہ ہے وہ میواسپتال میں قائم کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کیلئے الگ کنٹرول روم بنایا ہے۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ تمام حقائق میڈیا کے ساتھ شیئر کریں گے۔ میڈیا کو آگاہ رکھنے کے لیے ویب سائٹ بنائی ہے

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ صوبے میں کورونا کے 64 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ ہیلتھ کیئر نے اپنے کنٹرول روم میں بہتری کے لیے ایپ بنائی ہے۔ کورونا کی روک تھام کیلئے مکمل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کی و یب سائٹ پر کورونا سے متعلق تمام تفصیلات موجودہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کا کوئی ایکسپرٹ نہیں ہے۔ پوری دنیا میں روز نئی ادویات پر بات ہوتی ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہآئندہ پیر سے روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ دی جائے گی۔ہمیں کورونا کے ساتھ ہی زندہ رہنا ہے۔ لوگوں میں شعور پیدا کرنے کیلئے حفاظتی تدابیر بتائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا جیسے ملک میں بھی لوگ روٹی کھانے کیلئے لائنوں میں کھڑے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے ہاں غریب آدمی کو روٹی مل رہی ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا علاج کیلئے دوا تیار کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ایک دوائی کا کورونا وائرس سے متعلق تجربہ کررہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button