پاکستانی خبریں

صحافی عزیز میمن قتل کے متعلق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا اہم انکشاف

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ صحافی عزیز میمن قتل کیس کے ملزمان خود حکومت میں ہیں ، انصاف ہوتا نظر آنا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے صحافی عزیز میمن قتل کیس کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا صحافی عزیزمیمن کے قتل میں یہ پیش رفت تو ہوئی،سندھ پولیس مان رہی ہے، عزیزمیمن کا قتل ہوا اور کرائے کا قاتل گرفتار ہے، قومی اسمبلی میں کہاتھا تفتیش سندھ سے ٹرانسفر کرنا ضروری ہے کیونکہ ملزمان خود حکومت میں ہیں، انصاف ہوتا نظر آنا چاہئے۔
گذشتہ روز ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ صحافی عزیزمیمن کے قتل کا ماسٹر مائنڈ مشتاق سہتو ہے، انھیں دشمنی کی بنیاد پر قتل کیا گیا،نذیرسہتو نے قتل کااعتراف کرلیا ہے اور ساتھیوں کے نام بھی بتادیئے ہیں۔

انھوں نے کہا تھا کہمشتاق سہتو کی گرفتاری کے بعدقتل کی وجوہات سامنے آئیں گی، عزیزمیمن قتل کیس میں نذیرسہتو،فرحان اور امیر گرفتار ہیں ، مشتاق سہتو سمیت5ملزمان کو گرفتار کرنا باقی ہے اور قتل کیس میں دیگر 4ملزمان کے نام ابھی نہیں بتا سکتا۔

Related Articles

Back to top button