پاکستانی خبریں

پاکستان میں بین الاقوامی پروازوں کی جزوی بحالی کب سے شروع؟ اہم اعلان ۤسامنے آگیا

پاکستان میں بین الاقوامی پروازوں کی جزوی بحالی کا امکان ہے، کل سے 30جون تک غیر ملکی ائیرلائن کے خالی طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔

پاکستان میں بین الاقوامی پروازوں کی جزوی بحالی کا امکان ہے اور 29 غیرملکی ایئرلائنز کو بین الاقوامی فضائی اجازت ملنے کی توقع ہے، 25 ایئرلائنز نے فلائٹ آپریشن کی حامی بھرلی ہے۔

تمام ائیرپورٹ پر غیر ملکی ائیرلائن کے ایک طیارے کو یومیہ لینڈنگ کی اجازت ہو گی، تاہم حتمی فیصلہ 31 مئی کے بعد کیا جائے ،غیرملکی ایئر لائن پاکستان سے مسافروں کو لیکر روانہ ہو سکتی ہیں۔

ہفتہ سے 30جون تک غیر ملکی ائیرلائن کے خالی طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت ہوگی ، غیرملکی ایئر لائن پاکستان سے مسافروں کو لیکر روانہ ہو سکتی ہیں، ایس او پی پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا اور پروازوں کی جانب سے سماجی فاصلے کی شرط پرعمل لازم ہوگا۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن نے غیرملکی پروازوں کو پاکستانی ہوائی اڈوں پر لینڈنگ کی اجازت دے دی ، غیرملکی پروازیں بطور فیری فلائٹس پاکستانی ایئر پورٹس پر اتریں گی، اس حوالے سے سی اے اے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے اجازت کا باقاعدہ نوٹم جاری کردیا ہے۔

سی اےاے کا کہنا ہے کہ لینڈنگ کی اجازت آج رات سے30 جون تک برقرار رہے گی، غیرملکی ایئرلائنز بیرون ملک مسافروں کو لیکر روانہ ہوسکیں گی پروازوں کے دوران مسافروں میں سماجی فاصلوں پرسختی سےعمل ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ غیرملکی ایئرلائنزسی اےاےقواعدوضوابط کیلئےوضع ایس او پیزپرعمل کریں گے جبکہ غیرملکی طیاروں کے عملے کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Related Articles

Back to top button