پاکستانی خبریں

لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ کب ہوگا؟ عوام کیلئے اہم اعلان جاری

وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کو طلب کرلیا، جس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کو ہوگا ، جس میں وفاقی وزرا،وزرائےاعلیٰ،متعلقہ حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں کورونا کیخلاف کئے گئے اقدامات پر غور ہوگا۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ کیا جائے گا اور این سی او سی کے تحت فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر اسدعمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں وزیرداخلہ اعجازشاہ، ڈاکٹرظفرمرزا، ڈاکٹرفیصل سلطان، کوآرڈینیٹراین سی او سی لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان خان سمیت صوبائی چیف سیکریٹریز،آزادکشمیر،گلگت بلتستان کےنمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا ملک بھرمیں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے تسلی بخش اقدامات جاری ہیں، ملکی اسپتالوں میں بیڈز،وینٹی لیٹرزوافرمقدارمیں دستیاب ہیں، ملک بھر کے اسپتالوں میں داخلے، بیڈز، وینٹی لیٹرز کی کمی نہیں ہے، بیشتر مریض ہوم آئیسولیشن کو ترجیح دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا شہریوں کوبیڈز،وینٹی لیٹرزکی دستیابی کےتازہ اعدادوشمارفراہم کئےجائیں، خواہش ہے شہری علاج کیلئے اسپتال کا انتخاب خودکر سکیں، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات مزید بہتر کئے جائیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا صوبےاپنی سفارشات 30جون تک این سی اوسی کو فراہم کریں، یکم جون کو این سی اوسی کا اجلاس منعقد ہوگا، یکم جون کے اجلاس میں ماہ جون کے بارے میں فیصلے کئے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button