پاکستانی خبریں

لاہور میں گاڑیوں پر کالے شیشے اور نیلی بتی کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا اعلان

لاہور میں گاڑیوں پر کالے شیشے اور نیلی بتی کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابرسعید نے اس ضمن میں ہدایت جاری کی ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد کی قیادت میں 7 روزہ مہم کا آغازکردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق کالےشیشے استعمال کرنےوالی گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے، ریوالونگ لائٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ سیاہ شیشے استعمال کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف کارروائی ہوگی، تمام ڈویژنل ایس پیز، ڈی ایس پیزاورایس ایچ اوز کو اس ضمن میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ شہری اپنی گاڑیوں سے سیاہ شیشے فوری طور پر از خود اتار دیں اور اپنی گاڑیوں پرغیرقانونی ریوالونگ لائٹ کا ہرگزاستعمال نہ کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دکاندار گاڑیوں پر سیاہ شیشےاورغیرقانونی ریوالونگ لائٹ ہرگزنہ لگائیں۔

Related Articles

Back to top button