پاکستانی خبریں

ریلوے پھاٹک پر کار ٹرین کی زد میں آگئی، 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق، افسوس ناک خبر آگئی

لنڈا پھاٹک پر کار ٹرین کی زد میں آ گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ وزیرریلوے شیخ رشید نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پتوکی کے قریب لنڈا پھاٹک کراس کرتے ہوئے کار ٹرین کی زد میں آ گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیے جبکہ ایک خاتون کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال پتوکی منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔

عینی شاہدین کا موقف ہے کہ حادثہ ریلوے ملازمین کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ جنہوں نے سگنل پر بھی پھاٹک بند نہیں کیا، جبکہ المناک حادثے پرمشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا۔

وزیرریلوے شیخ رشید نے پتوکی ٹرین حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا اور چیف ایگزیکٹو آفیسرریلوے سے حادثہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پتوکی حادثہ پر 4افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کیا اور حادثے سے متعلق انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ٹرین کی آمد پر پھاٹک کو کھلا چھوڑناغفلت کے زمرےمیں آتا ہے۔ مجرمانہ غفلت کےذمہ دار وں کاتعین کر کےقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Related Articles

Back to top button