پاکستانی خبریں

پی آئی اے طیارہ حادثہ: انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن کا پاکستانی حکام کو خط

بین الاقوامی پائلٹس تنظیم نے قومی ایئر لائن طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل پائلٹس تنظیم کے نمائندے کو تحقیقات میں بطور مشیر شامل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق جمعۃ الوداع کے روز شہر قائد میں پیش آنے والے پی آئی اے طیارہ حادثے پر تحقیق سے متعلق انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن نے پاکستانی حکام کو خط بھیج دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹس تنظیم نے خط تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایئر کموڈور عثمان غنی کو لکھا، خط میں بین الاقوامی پائلٹس تنظیم نے پی آئی اے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔

خط میں انٹرنیشنل پائلٹس تنظیم نے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں معاونت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹس تنظیم کا نمائندے کو تحقیقات میں بطور مشیر شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

پائلٹس ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، تحقیقات میں تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔

خیال رہے کہ بدقسمت طیارے کے کیپٹن سجاد گل کے والد نے چوہدری سرور سے ملاقات کے دوران پی آئی اے کی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی آئی اے والے کیا انکوائری کریں گے، پی آئی اے والے خود انکوائری کرتے اور خود فیصلے کرتے ہیں، پی آئی اے والے صرف سیاست کررہی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل جمعتہ الوادع کے روز پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی جناح گارڈن میں رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 97 مسافر ہلاک اور 2 معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

Related Articles

Back to top button