پاکستانی خبریں

فواد چودھری کو دینی امور میں مداخلت سے باز رکھیں: مفتی منیب الرحمن کا وزیر اعظم سے بڑا مطالبہ

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹٰیکنالوجی پر اپنی وزارت تک محدود رہنے کی پابندی عائد کی جائے۔

شوال کے چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا فواد چودھری پر اپنی وزارت تک محدود رہنے کی پابندی لگنی چاہیے۔ دینی امور میں ان کی مداخلت پر شدید مذمت کرتے ہیں۔ فواد چودھری کی کوئی حیثیت نہیں ہم دین کے پابند ہیں۔ انہیں دینی امور میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فواد چودھری کو دینی امور میں مداخلت سے روکیں۔ وہ مذہبی امور کے وزیر نہیں ہیں انہیں ان امور میں نہیں بولنا چاہیے۔ وہ 2022 میں چاند پر مشن بھیجنے اور وینٹی لیٹر بنانے جیسے اعلانات کرچکے ہیں ان پر عمل درآمد پر غور کریں۔

مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ چاند کے فیصلے پر نہ تو کبھی کسی کا دباؤ قبول کیا ہے اور نہ ہی کبھی کریں گے۔ چاند کی رویت کا معاملہ بہت حساس ہے اس پر مسلمانوں کی عبادات کا انحصار ہے ہم پر صرف اس بات کا دباؤ ہوتا ہے۔

ماضی میں کسی صدر یا وزیر اعظم نے اس معاملے میں مداخلت نہیں کی۔ اگر کھی اس حوالے سے ڈکٹیشن دینے کی کوشش کی گئی تو اس منصب کو چھوڑ دوں گا۔

Related Articles

Back to top button