پاکستانی خبریں

شہرِ قائد میں دکاندار نے بلڈنگ سے چھلانگ لگادی مگر کیوں؟ افسوس ناک خبر آگئی

کراچی کے علاقے صدر میں اسٹار سٹی مال کے قریب دکاندار بلڈنگ سے گر کر جاں‌ بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے صدر میں‌ اسٹار سٹی مال کے قریب بلڈنگ سے گر کر دکاندار جاں‌ بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر خودکشی کا لگتا ہے.

پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں نے دکاندار عابد کو چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا تھا، عینی شاہدین کے مطابق دکاندار خود بالائی منزل تک پہنچا اور اس نے چپل اتار کر چھلانگ لگائی.

ذرائع کا کہنا کہ مرحوم دکاندار کی بلڈنگ کے سیکنڈ‌ فلور پر دکان تھی، پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں.

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عابد کو کوئی گھریلو پریشانی نہیں‌ تھی، عابد کو نہ ہی کوئی کاروباری پریشانی تھی.

صدر الیکٹرونکس ڈیلر رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ کاروباری بدحالی کے سبب تاجر نے خودکشی کی، تاجر صوبائی اور وفاق حکومت کے سیاسی دنگل کے بھینٹ چڑھنے لگے، ایس او پیز کے تحت سب کو کاروبار کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں 22 مارچ کو لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا جس میں اب نرمی تو کردی گئی ہے لیکن مارکیٹس شام 5 بجے کے بعد کردی جاتی ہیں۔

مارکیٹس بند ہونے کے سبب تاجر برادری سب سے زیادہ نقصان برداشت کررہی ہے اور چھوٹے تاجر زیادہ پریشان ہیں جبکہ متعدد مارکیٹوں میں سیلز مینوں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button