پاکستانی خبریں

اتفاق شوگر ملزمل اور کشمیر ملز کا 700 ملین کا قرضہ, عدالت نے شریف خاندان کو پھر کیا طلب

بینکنگ کورٹ نے بینکوں سے قرضہ لے کر واپس نہ کرنے پر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے کزنز کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے سماعت 6 جون تک ملتوی کردی۔

بینکنگ کورٹ کے جج منیر احمد جوئیہ نے مختلف بینکوں کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔نوازشریف کے کزنز کے وکلاء کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلائو کے باعث حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ عدالت نے 6 جون کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

مختلف بینکوں کی جانب سے سابق وزیر اعظم کے کزنز کے خلاف دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اتفاق شوگر ملزمل اور کشمیر ملز نے 700 ملین قرضہ حاصل کیا۔قرضے کی واپسی کے لیے متعدد نوٹسز جاری کیے گئے لیکن قرضے کی واپسی نہیں کی جارہی۔

Related Articles

Back to top button