پاکستانی خبریں

وزیراعظم عمران خان سے جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات، کورونا اور ملکی صورت حال پر تبادلۂ خیال

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہم ملاقات ہوئی جس میں کورونا اور ملکی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں چیف آرمی آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ملکی سلامتی اور کورونا کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان پاکستان اور مغربی ممالک میں کورونا سے متعلق صورت حال مختلف ہے، عالمی قرضوں کےباعث ہمارےجیسےممالک طبی سہولتوں پرزیادہ خرچ نہیں کرسکتے، ہمیں طبی سہولتوں کی بہتری کے لیے مالی وسائل کی ضرورت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’کرونا کے باعث دنیا بھر میں ایکسپورٹ کم ہوئیں، آئل قیمتیں گر گئیں، ہم نے مشکل صورت حال کے بعد جاری کھاتوں کا خسارہ کم کیا، مصر،نائیجیریا سمیت مختلف ترقی پذیرممالک کے سربراہوں سے بھی اس مسئلے پر گفتگو ہوئی، دوسرےترقی پذیرممالک کوبھی پاکستان کی طرح کے مسائل کاسامناہے۔

Related Articles

Back to top button