پاکستانی خبریں

مارکیٹ کے اوقات کار بڑھانے کا معاملہ، تاجر رہنما حکومتِ سندھ پر برس پڑے

شہر قائد کے تاجر رہنماؤں نے مارکیٹ کے اوقات کار بڑھانے کے معاملہ وفاق پر ڈالنے پر سندھ حکومت کو آئینہ دکھاتے ہوئے اٹھارویں ترمیم یاد دلا دی۔

آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ ’حکومت سندھ اٹھارویں ترمیم کےبعد اپنے طورپرفیصلہ کرسکتی ہے، وفاق سےاجازت لینےتک عیدگزرجائےگی، مارکیٹوں کو کھولنے کا وقت فوری طور پر بڑھایا جائے کیونکہ جب بازار رات دیر تک کھلیں گے تو عوام کا رش بھی کم ہوگا۔

بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی کا کہنا تھا کہ ’ سندھ حکومت نے سحری تک دکانیں کھولنے کی اجازت نہ دے کر اچھا نہیں کیا، سندھ،وفاق کی سیاست میں تاجربرادری متاثرہورہی ہے، پورا ملک کھلا ہے تو کراچی کوبند رکھنا سمجھ سےبالاتر ہے، سپریم کورٹ نے بھی دکانوں کے اوقات کار میں اضافے سے منع نہیں کیا۔

تاجر رہنما رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ ناصر حسین نے کہا کہ مارکیٹوں کا وقت اُس وقت بڑھایا جائے گا جب وفاق اجازت دے، اٹھاریوں ترمیم کےتحت حکومت سندھ کے پاس فیصلہ کرنے کا اختیار موجود ہے، عید میں چند روزرہ باقی ہیں ، اوقات کار بڑھنےسے روزگار میں بھی اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ چند روز چیف جسٹس گلزار احمد نے حکم دیا تھا کہ ملک بھر میں تمام شاپنگ مالز کھول دئیے جائیں، انہوں نے ریمارکس دئیے تھے کہ کیا کورونا حکومت کو بتاتا ہے ہفتہ اور اتوار کو نہیں آنا، آپ کو عید کے کپڑے نہیں خریدنے لیکن دوسروں نے خریدنے ہیں۔

Related Articles

Back to top button