پاکستانی خبریں

سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات سے متعلق کوتاہی، وزیر اعظم نے اداروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات سے متعلق کوتاہی برتنے پر اداروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم آفس میں قائم ’شکایات سیل‘ پر شہریوں نے شکایات کے حل پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جس پر وزیراعظم عمران خان نے اداروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ایک لاکھ 6 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے 30 اپریل تک حل کی جانے والی شکایات کو مرحلہ وار کھولا جائے گا اور ان کا میرٹ پر حل یقینی بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاق سے 12340، پنجاب سے 17661، بلوچستان سے 482، سندھ سے 3256 اور خیبر پختونخوا سے 5346 شکایات دوبارہ کھولی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق شہری اداروں کی جانب سے شکایات کے حل پر مطمئن نہیں تھے پھر بھی شہریوں کی شکایات کے حل سے متعلق اداروں نے غلط بیانی کی۔

Related Articles

Back to top button