پاکستانی خبریں

کیا واقعی وفاق اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل ہوسکتی ہیں؟ اہم خبر کی جانیے تفصیلات

رہنما پیپلزپارٹی اور بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت کسی بھی وقت لڑکھڑا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت وفاق اور پنجاب میں بہت کمزور ہے۔ صرف دو چار اضافی ووٹوں کے ساتھ حکومت بنائی گئی ہے۔ کسی بھی وقت اسمبلیاں تحلیل کرنا پڑ سکتی ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسی لئے نہیں ہٹایا جا رہا ۔اگر ہٹایا گیا تو ان کے لئے حکومت بنانا مشکل ہو جائے گا۔ تحریک انصاف اپنا وزیراعلیٰ نہیں لا سکے گی۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ ووٹ کا وقت آنے پر تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی مختلف شہروں میں چھپ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے برعکس سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت بہت مضبوط ہے انہیں کوئی خطرہ نہیں اور نہ ہی مراد علی شاہ کو اس حوالے سے کچھ کرنے کی ضرورت ہے، تاہم وفاق اور پنجاب حکومت کو خطرہ ہے۔

یاد رہے اس سےقبل ہارون الرشید نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے، وہ اسمبلیاں بھی توڑ سکتے ہیں۔ ہارون الرشید نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے پنجاب میں عثمان بزدار کو لگایا ہوا ہے جسے وہ ہٹانا نہیں چاہتے، انہوں نے آئی جی اور چیف سیکرٹری اچھا لگایا ہوا ہے لیکن ٹیم کپتان سے چلتی ہیں اور یہاں تین تین کپتان ہیں۔

ہارون الرشید نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو کاروبار حکومت کا پتہ ہی نہیں، جس سے پیچیدگیاں بڑھ رہی ہیں۔ ہارون الرشید نے مزید کہا کہ حکومت کے اتحادی ان سے ناراض ہیں جب کہ ان کو منانے والے لوگوں کو چلتا کیا جا رہا ہے جن میں جہانگیر ترین، پرویز خٹک اور شہزاد اکبر شامل ہیں۔ اور ق لیگ بھی علیحدہ ہوجائے گی، آج نہیں تو کل پی ٹی آئی اور ق لیگ کا اتحاد ضرور ختم ہوگا ۔

Related Articles

Back to top button