پاکستانی خبریں

عوامی نیشنل پارٹی کے سنئیر رہنما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، دو دن سے طبیعت خراب

عوامی نیشنل پارٹی کے سنئیر رہنما اور پارلیمنٹیرین غلام بلور کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

رکن صوبائی اسمبلی ثمر بلور کے مطابق علامات ظاہر ہونے پر بزرگ سیاستدان کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غلام بلور کی طبیعت دو روز سے کافی خراب تھی مگر اب بہتری آئی ہے۔

ثمر بلور کا کہنا ہے کہ غلام بلور گھر پر قرنطین ہیں، اہل خانہ کی جانب سے نجی اسپتال منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گورنرسندھ عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا تھا۔

اس سے قبل سربراہ ایدھی فاوَنڈیشن فیصل ایدھی کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ رپورٹ آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ 2 دن بخار اورتین دن سرمیں درد رہا۔ کورونا ٹیسٹ سے پہلے مجھےعلامات ظاہر ہوئی تھیں۔

۔

Related Articles

Back to top button