پاکستانی خبریں

انٹر سٹی بس ٹرانسپورٹرز نے شہرِ قائد میں کب سے بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا؟ خوشخبری آگئی

انٹر سٹی بس ٹرانسپورٹرز نے کراچی میں کل(پیر) سے بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

کراچی میں 18 مئی سے ٹرانسپورٹ بحال ہوجائے گی۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے ٹرانسپورٹ کھولنے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق صوبائی وزیر اویس شاہ کے کہنے پر19 اپریل کو گاڑیاں کھڑی کر دی تھی، نہیں معلوم تھا گاڑیاں اتنے طویل عرصے بند کرنی پڑیں گی، تاہم کل سے سڑکوں پر بسیں چلیں گی۔

دوسری جانب سندھ انٹرسٹی بس ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وفاق نے انٹراسٹی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کی اجازت دے دی ہے جس کے تحت 20 مئی سے ایس او پی کے تحت بسیں چلانے جارہے ہیں۔

سندھ انٹرسٹی بس ایسوسی ایشن کے مطابق بلوچستان میں بھی ٹرانسپورٹ چلنے جا رہی ہے، ہم پر اپنے یومیہ اجرت کے ملازمین کا دباؤ ہے، حکومت نے ٹیکس چھوٹ کا اعلان کیا مگر ہمیں کچھ فائدہ نہیں ہوا ہے۔

’مسافر اضافی کرایہ ادا کرکے سفر کر رہے ہیں، 20 مئی سے بین الصوبائی روٹ کھولنے کا اعلان کر رہے ہیں‘۔

خیال رہے کہ کوروناوائرس کے نتاظر میں لاک ڈاؤن کے باعث ملک بھر میں انٹرا اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم اب انٹر سٹی بس ٹرانسپورٹرز نے مئی سے ایس او پی کے ساتھ بسیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

Related Articles

Back to top button