پاکستانی خبریں

پاکستان میں کورونا کی صورتحال دنیا کے کئی ممالک سے بہتر ہے: پاکستانی سفیر

امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی صورتحال دنیا کے کئی ممالک سے بہتر ہے، پاکستان نے وبا سے نمٹنے کیلئے بروقت نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا۔

امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے ٹیلی مباحثے میں شرکت کی، اس موقع پر پاک امریکا تعلقات، افغانستان میں قیام امن کے حوالے اور کورونا کی روک تھام کیلئے پاکستان کے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے ہمہ وقت کام کررہے ہیں، پاکستان میں کورونا کی صورتحال دنیا کے کئی ممالک سے بہتر ہے، پاکستان نے وبا سے نمٹنے کیلئے بروقت نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا۔

اسد مجید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ترقی پذیر ممالک کیلئے گلوبل ڈیٹ ریلیف کا آئیڈیا پیش کیا ، پاک امریکا تعلقات میں گزشتہ ڈیڑھ سال میں مثبت پیش رفت ہوئی ، امریکا نے پاکستان کو 10ترجیحی ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے اور پاکستان کیلئے 15ملین ڈالرز کی فنڈنگ کا بھی اعلان کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے سنجیدگی، اخلاص سے افغان امن کے قیام کیلئے کوششیں کی، اس مقصد کے حصول کیلئے پاکستان اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

Related Articles

Back to top button