پاکستانی خبریں

پولیس میں مرحلہ وار 10ہزار آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیس میں مرحلہ وار 10ہزار آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود پولیس جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہلکارآزمائش کی گھڑی میں دلجمعی سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس افسروں اور جوانوں کی خدمات کی دل سے قدر کرتے ہیں،ہیلتھ پروفیشنلزکی طرز پر پولیس کے لیے شہدا پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو شہدا پیکج دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس کو عوام کے جان ومال کے تحفظ وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں،پولیس میں مرحلہ وار10ہزارآسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کوگاڑیاں خریدنے کی اجازت دی گئی ہے،41 تھانوں کی نئی عمارتوں کی تعمیر جاری ہے،پولیس کا منجمد الاؤنس بحال کیا،ایگزیکٹو الاؤنس کی منظوری دی ہے۔

Related Articles

Back to top button