پاکستانی خبریں

دورانِ اجلاس رکن اسمبلی کی اچانک طبیعت خراب، نشست پر گرگئے

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن اسمبلی منیر اورکزئی کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ہے، جس کے بعد انھیں وپولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا۔

قومی اسمبلی کےاجلاس میں رکن اسمبلی منیراورکزئی کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ نشست پر گرگئے، جس کے بعد منیر اورکزئی کوابتدائی چیک اپ کےبعد ایمبولینس کے ذریعے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

گزشتہ ماہ قومی اسمبلی کے رکن منیر خان اورکزئی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا، منیر خان اورکزئی کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔

یاد رہے قومی اسمبلی کے اراکین محمود شاہ اور گل ظفر خان کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا تھا، اراکین پارلیمنٹ سے ٹیسٹ کے لیے سیمپلز 8 مئی کو لیے گئے تھے۔

Related Articles

Back to top button