اس بار فیصل مسجد میں کتنے لوگوں کو اعتکاف میں بیٹھنے کی اجازت ملی؟ جانیے تفصیلات
مساجد میں ایس او پی کے تحت کم سے کم افراد کو جگہ مل سکے گی جبکہ پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کو مساجد میں اعتکاف نہ بیٹھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں صرف 15 افراد کو اعتکاف میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔
ذرائع فیصل مسجد کے مطابق فیصل مسجد میں اعتکاف کرنے والے افراد کا پہلے کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا۔ یاد رہے کہ رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کی ابتداء آج مغرب کے بعد سے ہوگی، اس عشرہ کو ’عشرہ نجات‘ کہا جاتا ہے۔ تیسرے اور آخری عشرے کی ابتداء میں لاکھوں مسلمان مساجد میں اعتکاف میں بیٹھ کر دنیاوی کاموں کو ترک کرکے اللّہ کی عبادت میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مسجد میں اعتکاف کیلئے بیٹھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا، خواہش مند افراد کل نماز عصر کے بعد اعتکاف میں بیٹھیں گے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ صرف کشادہ مساجد میں اعتکاف کی اجازت ہوگی۔ جن مسجدوں میں ایس او پی کے تحت سماجی فاصلہ رکھنے کی گنجائش نہیں وہاں اعتکاف کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔ ضلعے کی ساڑھے 9 سو میں سے چھوٹی مساجد میں اعتکاف کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دوسری جانب ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 2225 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جبکہ مزید 31 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
مجموعی طور پر پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 ہزار336 ہو گئی جبکہ 737 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ متاثرہ افراد کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے جس کے بعد صورتحال مزید خراب ہونے کے خطرات موجود ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کےسب سے زیادہ13ہزار225مریض ہیں، سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12ہزار610ہے، خیبرپختونخواہ میں مریضوں کی تعداد 5ہزار21ہے،بلوچستان میں کورونا وائرس سےمتاثرہ افرادکی تعداد2ہزار158ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں475،آزاد کشمیر میں88افراد وائرس سے متاثرہیں، تا ہم دوسری جانب ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 812 ہو گئی ہے۔