پاکستانی خبریں

کورونا وائرس: حکومت نے تین روزہ سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا

محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں آئندہ تین روز کے لئے سخت لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ نے وفاقی حکومت سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ جس کے بعد کل بروز جمعہ ،بروز ہفتہ اور بروز اتوار تین روز کے لئے سخت لاک ڈائون کیا جائے گا۔ مذکورہ لاک ڈائون کے سلسلے میں نئے ایس او پیز تیار کرلئے گئے ہیں جبکہ پنجاب حکومت نے نئے ایس او پیز اور سخت لاک ڈائون پر انتظامیہ اور پولیس سمیت رینجرز کی مدد سےعملدرآمد کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے سرکاری حلقے جمعرات کے روز دن کے آخری چند گھنٹوں کو اہم قرار دیتے رہے ہیں۔دوسری جانب کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی، شاہ عالم مارکیٹ میں 45 جبکہ چونگی امرسدھو میں 7 دکانیں سیل کر دیں گئیں۔ادھر یوم علیؑ کے سلسلہ میں اندرون لاہور کی تمام مارکیٹس سیل کر دی گئیں، پولیس نے شاہ عالم مارکیٹ، اکبری منڈی، سرکلر روڈ سمیت متعدد مارکیٹس بند کر کے رکاوٹیں لگا دیں جبکہ بازاروں کے داخلی و خارجی راستے بھی سیل کر دیئے گئے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے بغیر اطلاع مارکیٹس کو سیل کر دیا گیا ہے، انتظامیہ پیشگی آگاہ کر دیتی تو دکاندار اپنے تجارتی آرڈرز آج کیلئے نہ کرتے۔دوسری جانب اکبری منڈی کو ڈس انفیکٹ کرنے کیلئے 2 روز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدر اظہر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ اکبری منڈی جمعہ اور ہفتہ کے روز بند رہے گی، آج دو بجے کے بعد اکبری منڈی کو بند کر دیں گے، اکبری منڈی میں حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کی حکمت عملی بنائیں گے، اکبری منڈی اب پیر کے روز سے آپریشنل ہوگی۔

Related Articles

Back to top button