پاکستانی خبریں

سندھ کے باسیوں کیلئے عید سے قبل بڑی خوشخبری، صوبائی حکومت کا اہم اعلان جاری

سندھ حکومت نے بے نظیر معاونت کارڈ کے رجسٹرڈ مستحقین زکوۃٰ کے لئے عید پیکج جاری کردیا، مستحقین کو فی کس 2ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

سندھ حکومت نے مستحقین زکوةٰ کیلئے عیدپیکج جاری کردیا ، پیکج بے نظیر معاونت کارڈ کے رجسٹرڈ مستحقین کو دیا جائے گا، محکمہ زکوةٰ و عشر سندھ نے عید پیکج کیلئے 18کروڑ روپے سے زائد جاری کردیے۔

سہیل انورسیال کا کہنا ہے کہ 94ہزار934 بے نظیر معاونت کارڈ کے رجسٹرڈ مستحقین کو 18 کروڑ روپے سے زائد جاری کر دیئے ہیں، مستحقین کو فی کس 2ہزار روپے جاری کیے گئے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ محکمہ زکوةٰ سندھ نے رقم اکاؤنٹس میں ٹرانسفرکردی ، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر زکوۃ کی تقسیم کو مزید آسان اور شفاف بنایا گیا ہے۔

یاد رہے صوبائی وزیر امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں 1لاکھ اور اندرون سندھ میں 3 لاکھ 50 ہزار تھیلے مستحقین کی دہلیز پر پہنچائے گئے، وزیراعلیٰ سندھ غریب، نادار، مستحقین کو دہلیز پر راشن پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں،راشن تقسیم کسی بھی قسم کے سیاسی عمل دخل سے پاک ہے، متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ضلعی کمیٹیوں کی مشاورت سے راشن تقسیم کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button