پاکستانی خبریں

اب 4 بجے کے بعد پیٹرول اور سی این جی نہیں ملیں گے، حکومت سندھ کا بڑا اعلان

کراچی سمیت سندھ بھرمیں پٹرول اور سی اين جی پمپس کےاوقات کارتبديل کردئیے گئے ہیں۔

پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ سندھ بھر میں اب پمپ صبح6 سے شام4بجےتک کھليں گے، آج سےشام4بجےپیٹرول پمپس کوبندکردیاجائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں اس سے پہلے پمپ کے اوقات کار صبح 8 سے شام 5 بجے تک تھے۔

سندھ بھر میں دو روز سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جاچکی ہے۔ اس دوران شہر میں کاروباری مراکز کو شام 5 بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت ہے۔

اس کے علاوہ سندھ حکومت نے منگل کو وضاحتی نوٹيفکيشن جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں تمام اجتماعات، جلسے، جلوسوں اور ريليوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

Related Articles

Back to top button