پاکستانی خبریں

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی بیٹی بھی کورونا وائرس میں مبتلا

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی بیٹی ڈاکٹر نصرت کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

ڈاؤ یونیورسٹی کی ماہر امراض نسواں پروفیسر نصرت شاہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں، پروفیسر نصرت شاہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی صاحبزادی ہیں۔

رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اپنی بہن کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی، نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نصرت نے علامات ظاہر ہونے پر خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پروفیسر نصرت جلد صحت یاب ہوکر اپنی ملازمت پر آئیں گی، نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نصرت شاہ سمیت متاثرہ 600 پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے دعا گو ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید اور اہلخانہ کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آگئے تھے۔

یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ان کے صاحبزادے اور صاحبزادی کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے تھے، گورنر سندھ عمران اسماعیل کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ دو مرتبہ مثبت آئی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل متعدد اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے کورونا وائرس کا شکار ہوکر صحت یاب ہوچکے ہیں، گزشتہ ماہ ایم ایم اے کے رکن اسمبلی منیر خان اورکزئی اور کے پی کے ڈائریکٹر آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اکرام اللہ خان میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

Related Articles

Back to top button