آرمی چیف کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ٹیلی فونک رابطہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے اسد قیصر کے لیےنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جلد صحت یابی کے لیےدعاگو ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کے اراکین میں کورونا وائرس کی تشخیص، لیگی رکن اسمبلی بھی ہوگئے چوکنا

اسپیکرقومی اسمبلی نےخصوصی دعاؤں پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں