امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی واپسی، ٹکٹ کے حصول کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ احکامات جاری

امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اب پی آئی اے کی ٹکٹ کیلئے ملک بھر کے بڑے شہروں میں قائم نادرا میگا سینٹرز پر ٹکٹ کی رقم جمع ہو سکے گی ۔

وفاقی حکومت کی ہدایت کے بعد اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جمع کرادیا گیا ہے ۔نادرا کے تمام میگا سینٹرز پر پی آئی اے کائونٹر قائم کر دئیے گئے ہیں۔ میگا سینٹر لاہور،  گجرانوالہ،فیصل آباد ،اسلام آباد،ڈی ایچ اے، کورنگی،نارتھ ناظم آباد کراچی،  اسٹیٹ لائف بلڈنگ حیدرآباد ،پشاور اورراولپنڈی میں قائم کئے گئے.

پی آئی اے کے کاؤنٹرز پر سوموار تا ہفتہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک امریکہ کی ٹکٹ کیلئے رقوم جمع ہو سکیں گی ۔اتوار کے لئے اوقات کار صبح 9 سے رات 10 بجے تک ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں