صوبہ پنجاب میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہو گا: وزیر اطلاعات پنجاب

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔

اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ چار دن پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو لاک ڈاؤن میں نرمی ہو گی اور ساری دکانیں اور عام بازار کھلے ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شاپنگ پلازہ اور مالز ہفتے کے ساتوں دن بند رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 6 بڑے شہروں کے علاوہ 15 اضلاع میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کی خبر جھوٹی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کی وفاق سے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کی سفارش

واضح رہےکہ پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کی سفارش کی ہے، اگر وفاق رضامند ہوگیا تو بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن برقراررکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں