پاکستانی خبریں

پرچی پر آنے والے فرزند، وزیر مواصلات مراد سعید کا اشارہ کس کی جانب؟ اہم ٹویٹ نے حقائق بتا دیئے

وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ جونیئر زرداری بتائے کہ راشن کی تقسیم کا پیسہ کدھر گیا؟ خدارا یہ فیک اکاونٹس کیلے نہیں بلکہ عوام کے لئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ مالی اختیارات صوبوں کے پاس ہونے کے باوجود ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار فی خاندان وفاق نے دیئے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات، روزگار کے تحفظ، ملازمین کو نہ نکالنے والے کاروباروں کو سہولیات کل 1200 ارب کا پیکج دیا، پرچی پر آنے والے فرزند زرداری پھر پرچی لہرا کر کنفیوژن پھیلانے آگئے۔

 اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اب جونیئر زرداری بتائے کہ راشن کی تقسیم کا پیسہ کدھر گیا؟ خدارا یہ فیک اکاؤنٹس کیلے نہیں بلکہ عوام کے لئے ہیں، سندھ کے صحت کا ساڑھے پانچ ارب اگر فیک اکاونٹس کی زینت نہ بنتا تو آج بہترین سہولیات ہوتیں۔ عوام سڑکوں پر احتجاج اور راشن کے پیسے کا حساب مانگ رہی ہے۔ صرف بیانات نہیں سہولیات دو۔ 

انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے متعلق کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم بنتے ہی سڑکوں پر پڑے شہریوں کو ریاست کا مہمان بنایا، بیروزگاروں اور بیوہ خواتین کیلے احساس کفالت کا آغاز کیا۔

کورونا کی وبا پھیلی تو ترجیح پھر محنت کش طبقہ ٹھہرا۔ عمران خان کا “احساس” پاکستان کی تاریخ کا غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا پروگرام بنا۔

Related Articles

Back to top button