پاکستانی خبریں

کورونا کے خلاف جنگ: درینہ دوست چین کے ڈاکٹروں کی ایک اور ٹیم پاکستان پہنچ گئی

کورونا کیخلاف جنگ میں چین پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں ، چین کے طبی ماہرین کی ایک اور ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے، طبی ماہرین کورونا وائرس کے خلاف پاکستانی ڈاکٹرز کی مدد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے طبی ماہرین کورونا وائرس سےنمٹنےکےلیے پاکستان کی مدد کو تیار ہے ، چین کے طبی ماہرین کی 7رکنی خصوصی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ، چینی ڈاکٹرز خصوصی طیارے پر شنگھائی سے اسلام آباد پہنچے۔

چین کے طبی ماہرین کورونا وائرس کے خلاف پاکستانی ڈاکٹرز کی مدد کریں گے، ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے ڈاکٹرز کو طبی جانچ اور اسکریننگ کے بعد اسلام آباد کے ہوٹلز میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل چین سےایک جہاز17ٹن طبی آلات اورحفاظتی سامان لیکر پاکستان پہنچا تھا ، اسلام آبادآنے والے جہاز میں30ایکسرے مشین ، 17000 پروٹیکٹیو سوٹ،1لاکھ 10ہزاراین95ماسک ، 20ہزارمیڈیکل ماسک اور82کارٹن سرجیکل گاؤن بھی شامل ہیں۔

یاد رہے 24 اپریل کو بھی چین سے 10 رکنی طبی ماہرین کی ٹیم جنرل ہوانگ کی سربراہی میں پاکستان پہنچی تھی، طبی ماہرین ماسک، گلوز، سینیٹائزر، ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی لباس پر مشتمل سامان بھی ساتھ لائےتھے۔

خیال رہے چینی سفیر نے کوویڈ19چیلنج سےنمٹنےکیلئےپاکستان کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا چین کم آمدن رہائشی منصوبے میں سرمایہ کاری کی دلچسپی رکھتا ہے۔

Related Articles

Back to top button