پاکستانی خبریں

قومی ایئر لائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز جرمنی سے مسافروں کو لیکر پاکستان پہنچ گئی

جرمنی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو لے کرقومی ایئر لائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستان پہنچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے -8750 فرینکفرٹ سے 64 پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ قواعد و ضوابط کے مطابق وطن پہنچنے والے تمام مسافروں کی سکریننگ کی گئی اور طبی جانچ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت صحت کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہ متعین خصوصی ٹیموں کے اراکین نے تمام مسافروں کو طبی جانچ کے بعد مختص ہوٹلوں میں منتقل کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ہوٹلوں میں مسافروں کے پہنچنے کے بعد سب کے سیمپل لیے گئے تاکہ انہیں ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری کو بھیجا جا سکے۔

قواعد و ضوابط کے مطابق جن مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آئیں گی انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی جائے گی لیکن جن مسافروں کی ٹیسٹ رپورٹس مثبت آئیں گی انہیں علاج معالجے کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کردیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button