پاکستانی خبریں

سندھ حکومت نے لاڑکانہ میں بھی کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے لیے لیباٹری قائم کر دی

سندھ حکومت نے لاڑکانہ میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری قائم کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایت پر کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے لاڑکانہ میں لیبارٹری قائم کر دی گئی۔

محکمہ صحت سندھ کی طرف سے قائم کی گئی لیبارٹری نے گزشتہ روز سے سیمپلنگ کا کام بھی شروع کر دیا ہے، گزشتہ روز لیے گئے سیمپلز کے نتائج آج آنا شروع ہو جائیں گے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ لیبارٹری میں روزانہ 200 ٹیسٹ کیے جا سکیں گے جسے آنے والے ہفتے تک 350 تک بڑھایا جائے گا، اگلے مرحلے میں نواب شاہ میں بھی کرونا ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے، سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 598 کیسز سامنے آئے جس میں سے سب سے زیادہ نئے کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 467 نئے کئسز رپورٹ ہوئے جب کہ اس دوران صوبے میں 5 ہلاکتیں ہوئیں، جن میں سے 4 ہلاکتیں کراچی سے اور 1 ہلاکت لاڑکانہ میں ہوئی۔

کراچی سے ہلاک ہونے والوں میں 4 مرد شامل ہیں جن کی عمریں 19،60،81، اور 62 تھیں، لاڑکانہ سے ہلاک ہونی والے شخص کی عمر 55 سال تھی۔

چوبیس گھنٹوں میں حیدرآباد سے 50 نئے کیسز، شہید بے نظیر آباد سے 20، جامشورو سے 1 نیا کیس، بدین سے 3، سانگھڑ سے 4، ٹنڈو محمد خان سے 2، گھوٹکی سے 6، سکھر سے 9، لاڑکانہ سے 10 نئے کیسز، دادو سے 3، مٹیاری سے 9، میر پور خاص سے 3، اور شکارپور سے 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

Related Articles

Back to top button