پاکستانی خبریں

کابینہ فیصلوں کی حکم عدولی، وزیراعظم عمران خان نے 16وزارتوں سے رپورٹ طلب کرلی

وفاقی کابینہ کی حکم عدولی پر 16 وزارتوں کو دوسری مرتبہ ریڈ لیٹر جاری کردیا گیا۔ وفاقی کابینہ کے 8 میں سے 5 فیصلوں پر عمل نہ کرنے کا عذر کیا ہے اور کارکردگی کیا؟، وزیراعظم عمران خان نے 3 ہفتے میں رپورٹ بھی طلب کرلی۔

وفاقی حکومت کی 16 وزارتوں کی کاہلی، سستی، لاپرواہی یا پھر من مانی؟، کابینہ کے 8 میں سے 5 فیصلوں پر نہ تو عملدرآمد کیا اور نہ ہی وزیراعظم کی ہدایت پر جاری پہلا ریڈ لیٹر خاطر میں لائیں۔

عمران خان کے حکم پر 16 وزارتوں کو دوسرا ریڈ لیٹر جاری کردیا گیا، پی ایم ڈیلیوری یونٹ سے 21 روز میں رپورٹ بھی مانگ لی گئی۔

وزارتوں کو مقررہ وقت میں خالی آسامیوں کا ڈیٹا ایف پی ایس سی کو بھجوانا تھا لیکن نہیں بھجوایا، سرکاری ملازمین کے سنیارٹی مسائل حل کرنے اور ترقیوں کے معاملات نمٹانے کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں جو نہیں نبھائی گئیں۔

وفاقی کابینہ نے وزارتوں کو تمام خالی آسامیوں کیلئے قوائد و ضوابط بنانے کا حکم دیا گیا تھا جو وضع نہیں کئے گئے۔

پی ایم ڈی یو اپنی رپورٹ میں کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجوہات بتائے گا، وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ بھی پہلے ہی طلب کررکھی ہے

Related Articles

Back to top button