پاکستانی خبریں

پی آئی اے نے خصوصی پروازوں کے آپریشن کا شیڈول جاری کردیا

پی آئی اے نے خصوصی پروازوں کے آپریشن کا شیڈول جاری کردیا جس کے تحت برطانیہ سمیت دیگر ممالک کیلئے پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن کے شعبہ ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹم بھی جاری کردیا ہے، نوٹم کے مطابق9مئی کو پی کے701اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے مسافر لے کر روانہ ہوگی۔

پرواز پی کے701مانچسٹر سےخالی ابوظہبی اور واپس لاہور آئے گی،9مئی کو پرواز پی کے785اسلام آباد سے مسافروں کو لے کر ہیتھرو جائے گی، واپسی پر بھی ہیتھرو سے پرواز مسافروں کو واپس اسلام آباد لے کر آئے گی۔

نو مئی کو پی آئی اے کا خالی طیارہ کراچی سے بیجنگ جاکر کارگو لے کراسلام آباد واپس آئے گا، 9مئی کو پرواز پی کے783لاہور سے ٹورنٹو مسافروں کو لے کر جائے گی، ٹورنٹو سے خالی پرواز واشنگٹن سے مسافروں کو لے کر اسلام آباد آئے گی۔

اس کے علاوہ 10مئی کو پی کے 701 اسلام آباد سے مانچسٹر جائے گی اور واپس خالی آئے گی،10مئی کو کراچی کے درمیان بھی مسافر طیارہ آپریٹ کرے گا،10مئی کو ہی فیصل آباد اور دبئی کے درمیان بھی پرواز چلے گی۔

نوٹم کے مطابق اسلام آباد سے10مئی کو پی کے894کوالالمپور مسافر لے کر جائے گی، پی کے894واپسی پر مسافروں کو پشاور میں اتارے گی،10مئی کو خالی طیارہ بیجنگ سے کارگو لاہور لائے گا۔

جبکہ 11مئی کو پی کے8261 لاہور سے ابوظہبی جائے گی اور واپسی پر لاہور آئے گی، 11مئی کو پی کے8751 اسلام آباد سے اوسلو جائے گی اور خالی واپس آئے گی، 11مئی کو پی کے757اسلام آباد سے ہیتھرو جائے گی اور خالی واپس آئے گی، پشاور سے بیجنگ خالی جانے والاطیارہ12مئی کو کارگو لے کر اسلام آباد آئے گا۔

Related Articles

Back to top button