پاکستانی خبریں

گائیڈ لائنزپر عمل سے ہی مرض کا پھیلاؤ روکا جاسکتا ہے: ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی ہال کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا، سربراہ مملکت نے کہا کہ گائیڈ لائنز پر عمل سے ہی مرض کا پھیلاؤ روکا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے پیر کو ہونے والے اجلاس سے متعلق انتظامات کا جائزہ لینے کےلیے قومی اسمبلی ہال کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او ہدایات کے مطابق سماجی فاصلے کے اصول پر عمل یقینی بنایا جائے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ گائیڈ لائنزپر عمل سے ہی مرض کا پھیلاؤ روکا جاسکتا ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھا جائے۔

سربراہ مملکت کا کہنا تھا کہ سیشن کے دوران بھی سماجی فاصلے، دیگر ہدایات پر عملدرآمد ضروری ہے، صدر نے ہدایت ارکان کی نشستوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رکھا جائے۔

اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے صدرمملکت کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی، ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران سماجی فاصلوں کے اصول کو برقرار رکھا جائے گا، قومی اسمبلی کا 3گھنٹے کا سیشن ایک دن کے وقفے کے بعد دوبارہ ہوگا۔

Related Articles

Back to top button