پاکستانی خبریں

لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے، عوام نےاحتیاط نہ کی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے، کاروباری شعبوں کیلئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرناہوگا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عوام نےاحتیاط نہ کی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا، کورونا مشترکہ قومی مسئلہ ہےمتحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ عوام کی صحت کی حفاظت،معاشی روانی کوساتھ لےکرچلناہے، لاک ڈاؤن میں مرحلہ وارنرمی کمزور طبقات کیلئےجذبہ احساس کا مظہرہے، مرحلہ وارنرمی سے چھوٹے کاروباری افراد کے کاروبار کوسہارا ملے گا۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ رش کم رکھنےکیلئےصبح سےشام5بجے تک کاروبارکھولنےکافیصلہ کیا، لاک ڈاؤن میں نرمی ابتدائی اسٹیج کےفیصلےکےتحت کی گئی ہیں، ایک پلیٹ فارم کےذریعےاتفاق رائےکےتحت فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button