پاکستانی خبریں

بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر جارحیت، چھ شہری زخمی

بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی اور آزاد کشمیر میں رکھ چکری اور نیزہ پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس سے چھ شہری زخمی ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے مارٹر گولوں اور توپخانے سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے کرنی دیگوارنار اور مینڈھارگاوَں کے 6 شہری شدید زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں 3 لڑکیاں اور ایک خاتون بھی شامل ہیں زخمی ابتدائی طبی امداد کیلئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیے گئے۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کورونا وبا کیخلاف دیگر اداروں کی معاونت جاری رکھے: آرمی چیف

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوہاٹ کا دورہ کیا تھا، جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ کو پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی انتظامات سے بھی آگاہ کیاگیا۔ آرمی چیف کو کورونا سے نمٹنےکیلئے پاک فوج کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نےکورونا ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے جوانوں سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوہاٹ کا بھی دورہ کیا۔

 

Related Articles

Back to top button