پاکستانی خبریں

محکمہ موسمیات کی ساری پیشگوئیاں دھری کی دھری رہ گئیں، شہرِ قائد کیلئے خوشخبری آگئی

کراچی میں سمندری ہوائیں چل پڑیں، ہیٹ ویو کا زور ٹوٹ گیا، موسم کا حال بتانے والوں نے آج سے درجہ حرارت میں مزید کمی آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کئی روز شدید گرمی پڑنے کے بعد شہر قائد کے باسیوں کو خوش خبری مل گئی۔ سمندری ہوائیں چل پڑیں جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سنتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ روز اکتالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں پانچ سے آٹھ مئی تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی تھی مگر سمندری ہوائیں چلنے کی وجہ سے دو دن میں ہی صورت حال تبدیل ہوگئی اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

Related Articles

Back to top button